پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کی سربراہی میں بننے والی عبوری سلیکشن کمیٹی تحلیل کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئے چیف سلیکٹر اورسلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے یونس خان نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر بات چیت کی گئی۔
یاد رہے اس سے قبل ذکاء اشرف سے وہاب ریاض اور سہیل تنویر بھی ملاقات کرچکے ہیں۔